سوشل میڈیا کے ذریعہ افواہ پھیلانے جانے کے واردات میں اضافہ ہونے کے بعد
مغربی بنگال سی آئی ڈی نے سائبر کرائم کو روک لگانے کیلئے 100سافٹ وےئر
انجینئروں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ممتا بنرجی کی قیادت والی کابینہ نے فیس بک، واٹس اپ اور ٹوئیٹر پر وڈیو
اور آڈیو کے ذریعہ فرقہ
وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش
جیسے واقعات پر قابو پانے کیلئے سافٹ انجینئروں کی بحالی کی منظور ی دیدی
ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جو وزارت داخلہ کو دیکھتی ہیں نے خود
ریاست بھر میں سائبر سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سوشل میڈیا پر نگاہ
رکھی جا سکے۔